English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کا راکٹوں سے حملہ

القمر

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شام کے شمالی حلب کے تل رفعت ضلع میں تعز ضلع کے مرکز پر قابض  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے راکٹ حملے میں اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقے  میں 3 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہیں  جبکہ  8 زخمی ہوئے ہیں۔

PKK/YPG دہشت گردوں نے تل رفعت ضلع سے ایک راکٹ حملے سے عزیز ضلع کے مرکز کو نشانہ بنایا، جسے 22 اکتوبر 2019 کو ترکیہ اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق خالی کیا جانا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور 8 شہری زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو آس پاس کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

PKK/YPG، جسے ترک مسلح افواج کے آپریشن  شاخِ زیتون  کے دوران  عفرین سے نکال دیا تھا، ضلع کے جنوب مشرق میں تل رفعت کے علاقے میں اپنا قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے، وہ اکثر جرابلس، عفرین اور عزیز میں شہری بستیوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے