مغربی بیت المقدس میں ایک بس اسٹاپ پر دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل پولیس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دھماکہ، مغربی بیت المقدس سے خروج کے حصے میں، ایک بس اسٹاپ پر ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے اور دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسرائیل فوری طبّی امداد سروس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق دھماکہ، ایک بیگ میں رکھا، بم پھٹنے کے نتیجے میں ہوا ہے ۔
