امریکہ میں، وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جان کربی نے اعلان کیا کہ ترکیہ کو اپنی جنوبی سرحد پر "دہشت گردی کے خطرے” کا سامنا ہے اور اسے اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
جان کربی نے زوم کے ذریعے اپنی بریفنگ میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ترکیہ کی شامی سرحد پر پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اہوں نے کہا کہ ترکی بدستور دہشت گردی کے خطرے سے دوچار ہے، خاص طور پر اس کے جنوبی علاقے میں دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے۔اس لیے بلاشبہ، انہیں اپنے اور اپنے شہریوں کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
کربی نے کہا کہ خطے میں پیش رفت کے بارے میں جو نکتہ انہیں پریشان کرتا ہے وہ YPG/PKK کی "داعش کے خلاف لڑائی” ہے۔
انہوں نے کہا کہ "خطے میں آپریشن ہمارے ساتھی SDF کی داعش سے لڑنے کی صلاحیت کو محدود کر سکتا ہے۔ ہم اس کے لیے SDF کے ساتھ شراکت کر رہے ہیں اور ہم داعش پر دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
