English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیلا روس کے وزیر خارجہ اچانک انتقال کرگئے

القمر

 منسک:بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی 64 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے۔

بیلاروس کی  وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وزیر خارجہ  ولادیمیر ماکی   اچانک انتقال کرگئے  ، وزارت کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر ماکی 1958 میں بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں پیدا ہوئے، وہ 2012 سے وزارت خارجہ کے امور سنبھال رہے تھے۔

روسی میڈیا کے مطابق بیلاروس کے آنجہانی وزیر خارجہ کی پیر کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات طے تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے