English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیانیے کے بحران کا شکار ہے، فواد چوہدری

القمر

اسلام آباد:  سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ صرف انتخابات کی دیر ہے،پیپلز پارٹی اور نون لیگ بیانیے کے بحران کا شکار ہے۔

بلاول زرداری کے خطاب پر فواد چوہدری نے کہاکہ پی ڈی ایم کے نام پر چوں چوں کا مربہ بنا تو دیا گیا، اب اس چوں چوں کے مربے کی نومولود قیادت تحریک انصاف کی طوفانی سیاست کے سامنے کھڑے نہیں ہو پا رہی؟

انہوں نے کہاکہ  گھٹیا گفتگوسے آپ ووٹ نہیں بنا سکتے اوراس گفتگو کے علاوہ آپ کے پاس کچھ ہے نہیں، صرف انتخابات کی دیر ہے، بلاول بھی مریم کے ہمسائے میں محل خریدکر ابو سمیت وہیں شفٹ ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے