ناہچیوان خودمختار جمہوریہ کی سرکاری کسٹم کمیٹی ، آذربائیجان مرکزی کسٹم کمیٹی سے منسلک ہو گئی ہے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے ناہچیوان خودمختار جمہوریہ کی سرکاری کسٹم کمیٹی کی تحلیل کے فیصلے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
کمیٹی سے منسلک شعبے، آذربائیجان کسٹم کمیٹی کے ناہچیوان جنرل ڈائریکٹریٹ سے منسلک ہو گئے ہیں۔
اس طرح ناہچیوان خود مختار جمہوریہ کی قومی اسمبلی سے منسلک کسٹم کمیٹی براہ راست باکو مرکزی انتظامیہ سے منسلک ہو گئی ہے۔
اس سے قبل ناہچیوان خودمختار جمہوریہ کی سکیورٹی سروس کو بھی کالعدم کر کے مرکزی انتظامیہ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آذربائیجان سے منسلک لیکن اپنے قانون کے مالک علاقے ‘ناہچیوان خود مختار جمہوریہ’ کا مرکزی انتظام اسمبلی اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔
