English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کا انعقاد 9 تا10 دسمبر کو ہوگا

القمر

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم 2022  کا آغاز  اس سال نو تا دس دسمبر کے درمیان استنبول میں ہوگا۔

 ٹی آر ٹی کے مطابق، کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فورم آن لائن منعقد کیا گیا تھا  جو کہ اس بار اب  استنبول میں منعقد ہوگا جس کا عنوان  مستقبل کی تشکیل نو،غیر یقینی صورتحال،حقائق اور مواقع  تجویز کیا گیا ہے۔

اس سال فورم میں چونتیس ممالک سے ایک سو کے قریب مقررین شرکت کریں گے  جس کے علاوہ فورم مین عالمی سربراہان،ماہرین،ماہرین تعلیم اور دیگر نامور شخصیات بھی عالمی مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پر روشنی ڈالیں گے۔

 فورم میں  توانائی سے لے کر غیر قانونی ہجرت،غذائی تحفظ اور اسلام و فوبیا سمیت متعدد موضوعات پر بھی مناظرے اور گول میز اجلاس منعقد ہونگے۔

صدر ایردوان اس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم میں شرکت کی درخواستیں www.trtworldforum.com پر جمع کروائی جائیں گی ۔

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے