English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے،شیخ رشید

القمر

 راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیصلوں میں تاخیر حالات کومزید سنگین بنادے گی، حکومت کاپائوں  معاشی بارودی سرنگوں پرہے ،سیاسی معاشی عدم استحکام کا حل الیکشن ہیں ،حکومت الیکشن میں جتنی دیرکرے گی اپنے لئے سیاسی قبرکھودے گی۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںکیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بھی بلالیں ان کی سیاسی گاڑی چھوٹ چکی ہے اکیلا عمران خان تمام مخالف سیاسی قوتوں کوشکست دے گا۔ 

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کو اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیایس معاشی استحکام قومی سلامتی کا ضامن ہے۔ 

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن 2 ماہ قبل ہوں یا بعد میں، پی ڈی ایم کی سیاست دفن ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے