English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی ولی عہد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا امکان

القمر

اسلام آباد: پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اگلے چند ماہ میں پاکستان آئیں گے۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمجھتا ہےکہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان کے ساتھ جلد مزید معاشی تعاون کرنے کی توقع ہے۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع تین ارب ڈالر کی ڈیپازٹ میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے، پاکستان کے ساتھ جلد مزید معاشی تعاون کرنے کی توقع ہے۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ملتوی کردہ دورہ پاکستان کو اب ری شیڈول کیا جا رہا ہے، ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، امید ہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے چند ماہ میں پاکستان آئیں گے۔

یاد رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 21 نومبر کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے