English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانسیسی کلب نے میسی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کی کوششیں تیز کر دیں 

Messi's

پیرس:فٹبال کے فاتح عالم کپتان لیونل میسی سے فرانسیسی کلب پی ایس جی نے معاہدے میں توسیع کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

قطر میں ورلڈ چیمپئن بننے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی پر جہاں انعامات کی برسات ہوئی وہیں وہ شہرت کی بلندیوں پر بھی پہنچ چکے ہیں ،عروج کے ساتھ ساتھ 35سالہ میسی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ جاری ان کا معاہدہ جس کی مدت جون 2023تک ہے، اب توسیع کیلئے کوششوں میں مصروف نظر آرہا ہے ،کلب انتظامیہ کی جانب سے میسی کومعاہدہ ختم ہونے سے قبل ہی نئی اور پرکشش آفرز دی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے کلب انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لیونل میسی کے والد سے معاہدے کی ازسر نو تجدید کرنے سے متعلق اہم بات چیت ہوئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے