English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیوڈ وارنر 100ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 14ویں آسٹریلوی کرکٹر بن گئے

David Warner

 سڈنی: آسٹریلیا کے جارحانہ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 100ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 14ویں آسٹریلوی کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا،ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیرئیر کا 100واں ٹیسٹ کھیلا، انہوں نے میلبرن کرکٹ گراﺅنڈ میں ہی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، اسٹیو وا ،ایلن بارڈر ،شین وارن مارک وا اور گلین میگرا بھی 100ٹیسٹ کھیل چکے ہیں،اس کے علاوہ اس فہرست میں این ہیلی،مائیکل کلارک ،نیتھن لیون ڈیوڈ بون ،جسٹن لینگر مارک ٹیلر میتھیو ہیڈن بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر سڈنی ٹیسٹ سے قبل کیرئیر کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کریں گے، وہ سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر اپنے ملک میں الوداعی ٹیسٹ کھیلنے کے خواہش مند ہیں،ڈیوڈ وارنر اگلے برس بھارت اور ایشیز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے