لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال سے ن لیگ کے ایم این اے چودھری محمد اشرف پر 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری زمین جعل سازی سے سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے مل کر جعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام ہے۔
لیگی رکن قومی اسمبلی پر الزام ثابت ہونے پر صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ اینٹی کرپشن نے گرفتاری کے ساتھ ہی چودھری محمد اشرف کے خلاف انکوائری کرکے مقدمہ نمبر 18/22 درج کرلیا۔

