English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کے امام کو رہا کر دیا

القمر

 اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سامنے پیش ہونے والے مسجد اقصی کے  امام خطیب شیخ اکریمہ صبری کو عرب میڈیا چینلز سے  عدم روابط کی شرط پر رہا کر دیا گیا ہے۔

 شیخ صبری کے وکیل خالد زابارکہ نے  اخباری نمائندوں کو بتایا کہ  شیخ صبری  کو المنار،الاقصی اور المیادین سے عدم روابط کی شرط پر گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

اسرائیلی حکام نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ  شیخ صبری کے  دفتر نے بتایا ہے کہ  اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے شیخ صبری کو گزشتہ روز طلب کیا تھا۔

اس سے پیشتر شیخ صبری کے گھر پر متعدد بار چھاپے مارنے کے بعد بیان دینے کے لیے اسرائیلی حکام نے طلب کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے