اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سامنے پیش ہونے والے مسجد اقصی کے امام خطیب شیخ اکریمہ صبری کو عرب میڈیا چینلز سے عدم روابط کی شرط پر رہا کر دیا گیا ہے۔
شیخ صبری کے وکیل خالد زابارکہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شیخ صبری کو المنار،الاقصی اور المیادین سے عدم روابط کی شرط پر گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔
اسرائیلی حکام نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ صبری کے دفتر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے شیخ صبری کو گزشتہ روز طلب کیا تھا۔
اس سے پیشتر شیخ صبری کے گھر پر متعدد بار چھاپے مارنے کے بعد بیان دینے کے لیے اسرائیلی حکام نے طلب کیا تھا۔
