کشمیر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ، شوپیاں منفی 4.2 ڈگری پر منجمد،وادی کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے، سرینگر میں منفی 1.9 ڈگری ریکارڈ

سرینگر/کشمیر میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بدھ کو وادی کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت مزید گر گیا، جبکہ شوپیاں منفی 4.2 ڈگری سیلسیس کے ساتھ وادی کا سرد ترین مقام رہا۔ سرینگر میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت موسمی معمول سے 2 ڈگری سیلسیس کم رہا، جبکہ سرینگر ایئرپورٹ پر درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جنوبی کشمیر میں پہلگام میں منفی 3.6 ڈگری سیلسیس، پلوامہ میں منفی 3.5 ڈگری، اننت ناگ میں منفی 2.8 ڈگری، جبکہ قاضی گنڈ اور کونبل میں منفی 2.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں 0.2 ڈگری اور کولگام میں 0.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔شمالی اور وسطی کشمیر میں کپواڑہ میں منفی 2.0 ڈگری، بانڈی پورہ میں منفی 1.5 ڈگری، گاندربل میں منفی 0.5 ڈگری اور بارہمولہ میں منفی 0.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
بڈگام اور اونتی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ گلمرگ میں 0.0 ڈگری اور سونہ مرگ میں 0.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔جموں ڈویژن میں بھدرواہ 3.2 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سب سے سرد مقام رہا۔ ادھم پور میں 6.0 ڈگری، پونچھ میں 6.1 ڈگری، سانبہ میں 7.4 ڈگری، ریاسی میں 7.5 ڈگری اور رام بن میں 7.7 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔کشتواڑ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری، بانہال میں 8.9 ڈگری، جموں شہر میں 9.8 ڈگری، کٹرا میں 10.2 ڈگری، کٹھوعہ میں 10.4 ڈگری جبکہ بٹوت میں 10.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے کسی بھی موسمی اسٹیشن پر بارش یا برفباری ریکارڈ نہیں کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں