اننت ناگ میں 12ویں جماعت کی طالبہ حاملہ، ملزم گرفتار،پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ،تحقیقات شروع

اننت ناگ/اننت ناگ میں 12ویں جماعت کی 16 سالہ طالبہ طبی معائنے کے دوران حاملہ پائی گئی، جس کے بعد پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پہلگام پولیس اسٹیشن کو طالبہ کے والد، جو پہلگام کے رہائشی ہیں، کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ ان کی بیٹی، جو 12ویں جماعت کی طالبہ ہے، پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال لے جائی گئی تھی۔
افسر کے مطابق طبی معائنے اور تحقیقات کے دوران طالبہ کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا۔پولیس نے اس معاملے میں پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایف آئی آر نمبر 108/2026کے تحت پوکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ کیس کے مبینہ ملزم، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور جو پہلگام کا رہائشی ہے، کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں