English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسائل کا حل الیکشن میں ہے،بے گناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں:شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسائل کا حل الیکشن میں ہے،بے گناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں،الیکشن میں ن لیگ کیساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑاہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیاہے، ترسیلات کم، ایکسپورٹ کم، انڈسٹری بند،گروتھ منفی، ڈالر نایاب یہ ہیں زمینی حقائق،انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اورججوں کی تضحیک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کررہی ہے، تمام مسائل کاحل الیکشن میں ہے ،بے گناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1666308393257017345?s=20

انہوں نے کہا کہ اگرالیکشن وقت پر نہ ہوئے توحالات مزیدسنگین اورگھمبیر ہوجائیں گے، لیڈرجیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہے اورگھبرائے بھی نہیں، پارٹیاں ورکروں سے چلتی ہیں لیڈروں سے نہیں، حکومت ریاست کونہیں اپنی تباہ حال سیاست کوبچاناچاہتی ہے ،روزانہ 41ارب روپے کا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے10جون کے ایجنڈے میں پاکستان کونہیں رکھا،آئی ایم ایف کیساتھ سعودی عرب اوریو اے ای کی مالیاتی امدادبھی خطر ے میں ہے،آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے9ہفتے کی حکومت کواندازہ ہے کہ عوام کے دلوں میں ان کے لئے غم وغصہ اور نفرت ہے، الیکشن میں ن لیگ کیساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑاہوگا۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1666308384620937216?s=20

انہوں نے کہاکہ آئین عمل کیلئے ہوتاہے کیبنٹ  میں رکھنے کیلئے نہیں ،آئین کوموم کی ناک بنادیاگیا،قانون ہاتھ جوڑکرکھڑا ہے ،وزراء کے بیانات الیکشن ہونے نہ ہونے کے شک وشبہات پیداکررہے ہیں،13اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈلائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجائیگا،ترکیہ نے زلزے معاشی تباہی کے باوجودالیکشن کرایاجس سے ا سکے حالات ٹھیک ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے