English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کا کم از کم تنخواہ 40ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ

القمر

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ دنیا میں سہولت جبکہ ہمارے ہاں مصیبت، خوف اور مایوسی لاتی ہے، کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے کی جائے۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پری بجٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت 18 ہزار اور کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والے کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کے بجائے آمدن پر ٹیکس لگائے، چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات اور جاگیر داروں پر ٹیکس لگایا جائے، نوجوانوں کے لیے بلاسود مائیکرو فنانسنگ، بینکوں کے قرضوں کا رخ اسمال اور میڈیم انڈسٹری کی جانب موڑا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیر خزانہ وعدے کی پاسداری کریں اور قوم کو سود فری بجٹ دیں، حکومت آئین کی پیروی کرتے ہوئے بیرونی قرضوں پر سود کے بجائے اصل زر واپس کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا بطور وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں چھ بجٹ پیش کیے صوبہ کو قرض فری بنایا، تجربہ کی بنیاد پر یقین سے کہتا ہوں کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں، گورننس بہتر ہو جائے تو ملک ترقی کر جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے