کراچی:میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن غلام نبی کو گرفتارکرلیا۔
کراچی میں ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ۔انچارج سی ٹی ڈی رفاقت علی نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن گرفتارکرلیا۔
ملزم غلام نبی سوشل میڈیا کے ذریعے فنڈ جمع کرتا ہے، ملزم سے چندے کی رسیدیں اورجمع کی گئی رقم بھی ملی ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
