اسلام آباد: 9 مئی کو ہونے والے واقعہ میں جناح ہاؤس لاہور حملے کا ایک اور مرکزی شر پسند بے نقاب ہوگیا، جس نے حیران کن انکشافات اور اعترافات کیے ہیں۔
جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث شرپسند کی شناخت حاشر خان درانی کے نام سے ہوئی ہے جو انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد جو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ ہوا، اس کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی تھی۔
شرپسند حاشر خان جناح ہاؤس پر دورانِ حملہ انقلاب کے نعرہ لگاتا رہا جس میں اس نے کہا کہ ’لوگو، انقلاب مبارک ہو، ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے‘۔
شرپسند نے اعتراف کیا کہ میں بھی حملے کی وڈیو بنائی، لوگوں کو اُکسایا کہ لوگو انقلاب آگیا اور جھنڈا لہرا کر کہا کہ یہ کور کمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے۔ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت positive تھا۔ ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکے کا بھی نقصان نہیں پہنچایا۔
