برطانیہ نے شام اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (KDC) میں جنسی تشدد کے مرتکب افراد کے اثاثے منجمد کر نے اور ان پر سفری پابندی عائد کر نے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جنسی تشدد کے خاتمے کے عالمی دن” کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنازعہ والے علاقوں میں جنسی تشدد کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔
بیان میںکہا گیا ہے کہ پابندیوں میں KDC میں ملیشیا کے دو رہنماؤں، ڈیزائر لونڈروما نڈجوکپا اور ولیم یاکوتمبا کو نشانہ بنایا گیا، جنہوں نے گروہوں کو جنسی تشدد کی کارروائیوں کا حکم دے کر انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیوں میں شامی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالکریم محمود ابراہیم اور شام کے وزیر دفاع علی محمود عباس بھی شامل ہیں، جو شہریوں کے خلاف منظم ریپ سمیت جنسی اور صنفی بنیاد پر تشدد کی اجازت دیتے رہے ہیں۔
برطانیہ کے وزیر مملکت برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا، طارق احمدنے کہا کہ جن لوگوں پر پابندیاں لگائی گئیں ان کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے اور ان کے برطانیہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
احمد، جو برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے "تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی نمائندے” کے طور پر بھی کام کررہے ہیں نے کہا ہے کہ یہ نئی پابندیاں زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی اور ان غیر قانونی کارروائیوں کی مذمت کا واضح پیغام ہیں۔
گزشتہ سال، برطانیہ نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب 15 افراد اور تنظیموں پر پابندی عائد کی تھی، جن میں سے 13 کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ تنازعات میں جنسی تشدد کے جرائم میں ملوث تھے۔
