English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاڈ کی فوج نے سرحدوں سے فرانسیسی فوجیوں کو حراست میں لے لیا

القمر

یہ اعلان کیا گیا کہ فرانسیسی فوجی، جنہوں نے مبینہ طور پر سوڈانی سرحد پر غیر مجاز جاسوسی کی، چاڈ کی فوج نے حراست میں لے لیا ۔

یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فرانسیسی فوجی سوڈان میں جھڑپوں کا  چاڈ کی سرحد وں سے جائزہ لے رہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 8 جون کو پیش آیا تھا اور اس کی تصاویر حال ہی میں  سامنے آئی ہیں۔

چاڈ،  سوڈان کے تنازعات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ تنازعات سے فرار ہونے والے سوڈانی چاڈ کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔

سوڈان میں اتوار کی صبح ملک میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

توقع ہے کہ 72 گھنٹے کی جنگ بندی کل تک جاری رہے گی۔

اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے بھی فریقین سے جنگ بندی کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا۔

سوڈان میں پہلے بھی کئی بار جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن فریقین نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی تھیں ۔

سوڈانی فوج نے  ریپڈ  سپورٹ فورس نامی پیرا ملٹری فوج  سے دو برسوں کے اندر  ملکی فوج میں انضمام کرنے  کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن  اس نے ایک سول حکومت کے ماتحت  دس سال میں  اس چیز کی حامی بھری تھی۔

ان دونوں گروہوں کے  درمیان شروع ہونے والی کشیدگی 15 اپریل کو مسلح تصادم میں بدل گئی۔

ملک میں تیسرے مہینے میں داخل ہونے والے تنازعہ میں تقریباً ایک ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور تقریباً 5 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے