اننت ناگ/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہپت ناڑ جنگلاتی علاقے میں لکڑیاں جمع کرنے کے دوران ایک بھاری پتھر کی زد میں آکر اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہپت نار کے جنگلاتی علاقے میں ایک پتھر گرنے سے ایس پی او شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) سیر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت اعجاز احمد خان ولد غلام محمد خان ساکن گوگلدار ہپت ناڑ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی ہے۔