کشمیر میں لشکرِ طیبہ کا آخری سرگرم مقامی جنگجو بھی جاں بحق: امیت شاہ

سرینگر/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ کشمیر میں لشکرِ طیبہ کا آخری معلوم سرگرم مقامی جنگجو لطیف بٹ کولگام میں ایک آپریشن کے دوران مارا گیا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کو جموں و کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔
امیت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لطیف بٹ کے ساتھی عمر نثار کو بھی ایک روز قبل کولگام میں ہلاک کیا گیا تھا۔
امیت شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جموں و کشمیر پولیس، بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور خفیہ ایجنسیوں کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں لشکرِ طیبہ کا وادی میں آخری معلوم سرگرم مقامی جنگجو لطیف بٹ آج علی الصبح کولگام میں ایک آپریشن کے دوران مارا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا ایک ساتھی عمر نثار بھی ایک روز قبل کولگام میں مارا گیا تھا۔ ان کے مطابق پورے آپریشن کے دوران مختلف سکیورٹی اداروں کے درمیان بہترین تال میل دیکھنے کو ملا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے آپریشن میں حصہ لینے والے جموں و کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف کے جوانوں اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں