English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تیل کی ذخیرہ اندوزی کے لیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لانے کا اعلان

القمر

اسلام آباد:لاہور: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہم نے تیل کے اپنے کنوؤں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ہی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرویم  نے کہا کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی کے لیے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں، اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طریقہ کار میں ایل سی کنفرم کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور ایل سی کی قیمت بھی ختم ہو گی، اس وقت ہم صرف ڈالر میں تیل لا سکتے ہیں، مگر اب جو بیچنے والے یا خریدنے والے ہونگے وہ جس مرضی میں ٹریڈ کرنا چاہے کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے