English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو ایس ٹی10 لیگ:افتتاحی ایڈیشن میں 10  پاکستانی کرکٹرز شریک ہونگے

القمر

لاہور: یو ایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں 10 پاکستانی کرکٹرز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ ہوا جس میں ٹیموں نے اپنے اپنے حتمی اسکواڈ تشکیل دیے۔  ایونٹ کا افتتاحی ایڈیشن اگلے ماہ امریکا میں منعقد ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتان مصباح الحق اور شاہد  خان آفریدی نیو یارک واریئرز کی طرف سے میدان میں اتریں گے جب کہ کامران اکمل، عمید آصف اور سہیل خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اٹلانٹا فائر نے محمد عرفان، فرہاد رضا، حماد اعظم اور جنید صدیقی کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ ٹیکساس چارجرز نے افتتاحی ایڈیشن کے لیے محمد حفیظ، اور عمر گل کی خدمات حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ یو ایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کا پہلا سیزن 18 سے 27 اگست 2023 تک کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں اٹلانٹا فائر، کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویل یونٹی، نیو جرسی لیجنڈز، نیو یارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز شرکت کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے