English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی میں بارہ سو میگاواٹ چشمہ فائیو ایٹمی بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھا

القمر

وزیراعظم شہبازشریف نے جمعہ کے روز میانوالی میں بارہ سو میگاواٹ کے چشمہ فائیو ایٹمی بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون کی تاریخ تیس سال پرانی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماحول دوست،موثر اور مسابقتی لحاظ سے سستی توانائی کے فروغ کیلئے یہ باہمی تعاون ایک بڑی کامیابی ، عظیم دوستی کا مظہر اور دوسرے ملکوں کیلئے قابل تقلید ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ چشمہ فائیو ایٹمی بجلی گھر ساڑھے تین ارب ڈالر کی لاگت سے اگلے سات سال سے آٹھ سال میں مکمل کیاجائے گا تاہم انہوں نے بجلی گھر کی تنصیب کی اس مدت میں کمی لانے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام پاکستان کے عوام کیلئے بڑی حمایت ثابت ہوگا۔

چین ، سعودی عرب اور متحدہ امارات کی طرف سے حالیہ عرصے میں فراہم کی گئی امداد کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کے تمام ارکان کی بطور ٹیم انتھک کوششوں سے دیوالیہ کا خطرہ مکمل طورپر ٹل گیا ہے ۔

چین کی سفارتخانے کی ناظم الامور PANG CHUNXUE نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چشمہ فائیو ایٹمی بجلی سے مقامی افراد کیلئے روزگار کے دس ہزار سے زائد مواقع پیداہوںگے۔چائنہ نیشنل نیو کلیئر کارپوریشن کے چیئرمین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایٹمی توانائی کے شعبے میں ہمارا تعاون چین پاکستان کی سدا بہار تذویراتی شراکت داری کا اہم حصہ اور عالمی ایٹمی تعاون کی تابناک مثال ہے ۔

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے