English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سیکورٹی ضمانت سے مشروط

Asia Cup

اسلام آباد: کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کو سیکورٹی ضمانت سے مشروط کردیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے قومی ٹیم سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کو بھارت تب ہی بھیجا جائے گا جب سیکورٹی کی ضمانت ملے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی ٹیم کی سیکورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکورٹی ضمانت ملنے پر ہی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اٹھائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے