English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خود سوزی کرنے والا اسرائیلی فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا

القمر

خود سوزی کی وجہ سے شدید زخمی اسرائیلی فوجی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

اطلاع کے مطابق 33 سالہ فوجی ‘بار کالفا’ نے 2008۔2011 میں شدید ذہنی صدمے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباو کے باعث خود کو ذہنی معذور تسلیم کئے جانے کی درخواست پیش کی تھی۔

درخواست قبول نہ ہونے کی صورت میں فوجی نے یکم اگست کو خود کو آگ لگا  لی تھی۔

کالفا کو  شدید زخمی  حالت میں رامت گانا کے شیبا طبّی مرکز میں  داخل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل وزارت دفاع نے کالفا کی درخواست مسترد کر دی اور کہا تھا کہ فوجی خدمات کے دوران کالفا میں کسی ذہنی معذوری کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے