English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

we can talk

 اسلام آ باد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے کمرہ عدالت پہنچایا گیا تھا۔

 شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا، انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ شاہ محمودقریشی کے ریمانڈ پر ان کیمرہ سماعت ہوئی، ایف آئی اے کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

 خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے