English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت ڈاکوؤں کی سرپرست ہے یا پھر بے بس، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سندھ حکومت یا تو ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہی ہے یا پھر ان کے سامنے بے بس ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پختونخوا کے لوگوں کو سندھ میں اغوا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے صد بنتےہی کچے کے ڈاکو بے لگام ہو چکے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کا سرغنہ آصف زرداری ایوان صدر سے ان کی سرپرستی کررہا ہے۔ ڈاکوؤں نے پختون خوا کے مختلف علاقوں کے مزدور بھی یرغمال بنائے ہیں۔ سندھ حکومت یا تو ڈاکوؤں کی سرپرستی کررہی ہے یا پھر ان سے ڈاکو قابو نہیں ہورہے۔اگر ایسا ہے تو ہم خیبر پختون خوا پولیس کو بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا پولیس مغویوں کو بازیاب کراکے ان کی عید کی خوشیوں کو چار چاند لگا دے گی۔ صوبے کی پولیس ان سے نمٹنا اچھی طرح جانتی ہے۔ خیبر پختون پولیس ان کا سارا کچا چٹھا بھی کھول دیں گے۔ تب لوگوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ڈاکوؤں کی سرپرستی کون کررہا ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے