English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی فائرنگ، ہلالِ احمر کا ڈرائیور شہید

القمر

غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی ہلال احمر کا ایمبولینس ڈرائیور شہید ہو گیا۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق ہلالِ احمر کی ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی، شہید ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد عواد اللہ محمد موسی کے نام سے ہوئی ہے، ایمبولینس ڈرائیور کو ایک زخمی کواسپتال منتقل کرنے کے دوران شہید کیا گیا۔

خیال رہے کہ علاوہ ازیں غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملوں میں 37 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جس  میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے