English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں شدید موسمی حالات نے 11 افراد کو موت کی گھاٹ اتاردیا

نئی دہلی : بھارت میں شدید موسمی حالات کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، کیونکہ ملک شدید گرمی کی لہر، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔

ملک کا دارالحکومت  نئی دہلی  اس وقت  شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں  ہے گزشتہ 6 سالوں میں سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ کیا گیا ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں کم از کم 5 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ دریں اثنا، بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے 6 افراد کی جان لے لی ہے ۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار سجو د نے کہا کہ”مٹی کے تودے نے ایک خاتون اور اس کی تین بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا۔”

انہوں نے کہا کہ “ان کا گھر ایک ڈھلوان پر تھا اچانک مٹی کا تودا گرنے سے ان کی موت واقع ہو گئی انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز کی طرف سے تین گھنٹے کے تلاشی آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئیں۔

اس موسم گرما میں ایشیا بھر میں اربوں لوگ شدید گرمی سے دوچار ہیں ،  سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرف سے چلنے والی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔

دہلی اور قریبی صحرائی ریاست راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ  تک بڑھ گیا ہے، جب کہ ملک کے شمال مغرب اور مشرق میں ہیٹ ویو کے معمول سے دو گنا زیادہ ریکارڈ کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے