English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عیدالاضحی پر قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے

لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقاتوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید کے ایام کے دوران اسیران کی اہل خانہ سے ملاقات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں 25ہزار سے زائد شہریوں نے جیلوں میں اسیران سے ملاقات کی، قیدیوں کو آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی، گرمی کے پیش نظر ملاقاتی کمروں میں ایئر کنڈیشنر نصب کئے گئے۔

میاں فاروق نذیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام 43جیلوں میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی، اسیران کو ناشتے میں حلوہ، دوپہر میں چکن قورمہ اور شام کو پلا دیا گیا، عید کے دوسرے روز مخیر حضرات کے تعاون سے اسیران کو کھانے میں قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں سے ملاقات کیلئے آئے عزیز و اقارب کی جانب سے لائے گئے تحائف اور سامان بھی اسیران تک پہنچایا گیا، حکومت پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے