English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای مسلسل تیسرے سال امیرترین افراد کا مسکن بننے کیلئے تیار

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مسلسل تیسرے سال امیر ترین افراد کا مسکن بننے جا رہا ہے۔

ہنلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک دنیا بھر سے 6700 امیرافراد کے یواے ای منتقل ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں دنیا بھر سے 3800 امیر افراد کی منتقلی متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں دنیا بھر سے 3500 امیر افراد کی منتقلی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ریکارڈ ایک لاکھ 28 ہزار امیروں کی نقل مکانی متوقع ہے۔ 2023 میں یہ تعداد ایک لاکھ 20 ہزار تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے