English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شبیر جان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار شبیر جان کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

گزشتہ شب کراچی میں شبیر جان کی بیٹی یشمیرا جان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

یشمیرا جان نے اپنے نکاح پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے دولہا میاں نے بھی اپنی دلہنیا کی طرح گولڈن رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

j4j4

نکاح کی تقریب میں پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں ہمایوں سعید، شائستہ لودھی، اُشنا شاہ، روبینہ اشرف، صدف کنول، بہروز سبزواری، شہروز سبزواری، نبیل ظفر، زیبا بختیار سمیت دیگر شامل تھے۔

j1j1

j2j2

j3j3

مداحوں کی جانب سے شبیر جان کو بیٹی کے نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل یشمیرا جان کی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ شبیر جان کی بیٹی یمشیرا بھی اپنے والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئی ہیں، اُنہوں نے ڈرامہ سیریل “خودسر” میں “ردا” نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے