ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور مصر کا زرعی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان اور مصر کے زرعی تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

رانا تنویر حسین نے خاص طور پر پاکستان میں کپاس کی پیداوار اور معیار بہتر بنانے کے لیے مصر سے تعاون اور تکنیکی مہارت حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی اقسام، معیاری بیج، فصلوں کے انتظام اور ویلیو ایڈیشن کے حوالے سے مصر کا تجربہ پاکستان کے کپاس کے شعبے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے پانی کی بچت پر مبنی آبپاشی، بیجوں کی تیاری، بائیوٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ زراعت، زرعی مشینری، لائیو اسٹاک، باغبانی اور زرعی تحقیق کے شعبوں میں بھی تعاون پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مصر کے عملی تجربات اور تکنیکی ترقی سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبدالحمید حسن نے پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مصر کی آمادگی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ متعلقہ مصری اداروں کو باہمی دلچسپی کے شعبوں کا جائزہ لینے کی ترغیب دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں