امریکہ میں زیر حراست پاکستانی شخص کی سی وی منظرعام پر آگئی۔
نجی ٹی کی رپورٹ کے مطابق آصف مرچنٹ 2010 میں کراچی کے ایک بینک میں برانچ منیجر کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور پاکستان میں رہتا ہے، اس کے پاکستان میں بیوی بچے ہیں اور ایران میں بھی بیوی بچے ہیں۔
ترجمان کے مطابق آصف مرچنٹ ایران، عراق اور شام کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آصف مرچنٹ کو 12 جولائی 2024 کو امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں گرفار کیا گیا تھا۔

