English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم آزادی پر گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کے دروازے شہریوں کیلیے کھولنے کا اعلان

القمر

 پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے یوم آزادی کے موقع پر گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں کیلیے کھولنے کا اعلان کردیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 13 اگست کی شام گورنر ہاؤس میں ثقافتی تقریب اور آتشبازی کی تقریب میں شہریوں کو شرکت کی دعوت دے دی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بالخصوص ذندہ دلان پشاور تیرہ اگست کی رات دس بجے گورنر ہاؤس پشاور پہنچیں، جہاں رات کو دس بجے ثقافتی تقریب اور 12 بجے آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وطن ہمارے پاس امانت اور تحفہ ہے، اسکی آزادی کا جشن خوف کے بت توڑ کر منائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے شہریوں کو مخاطب کر کے کہا کہ آئیں تیرہ اور 14 اگست کی درمیانی شپ اپنے وطن کے نام کریں، جشن آزادی اور پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے