اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لیے ٹیم ایف بی آر کی مسلسل کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات پیرکوایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، بورڈ کے ممبران اور سینئر افسران نے شرکت
کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے ایف بی آر کے سابق چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی خدمات باالخصوص بجٹ سازی کے عمل اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ان کے کردارکو سراہا۔انہوں نے نئے تعینات ہو نے والے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا بھی خیر مقدم کیا اور ادارے کی قیادت کرنے اور تفویض کردہ اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔علاوہ ازیںوفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ کلی معیشت کے اشاریے بہترہورہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ 9ماہ کے اسٹینڈ بائی معاہدے کے نتیجہ میں معیشت مستحکم ہوئی، معاشی استحکام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کامعاہدہ کیا گیاہے ۔ انہوں نے یہ بات پیرکو پیپسی کو، کے چیف ایگزیکٹوآفیسر برائے افریقہ ومڈل ایسٹ یوجین ولیمسن کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
