English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ارشد ندیم کو پنجابی میں مبارک باد

القمر

 ممبئی: بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو مبارک باد دی  ہے۔

سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی گولڈ میڈل جیتنے کے بعد کی گئی پوسٹ پرسونم باوجوہ نے انہیں پنجابی میں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ‘ وادھیاں مبارکاں’ آپ اس جیت کے مستحق تھے۔ سونم باجوہ کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ پاکستان اور بھارت میں موجود سونم باجوہ کے فینز کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوسکتی ہے۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈیا جیتا تھا۔ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتوانے والے پہلے ایتھیلیٹ بن گئے ہیں۔ ارشد ندیم کی تھرو نے اولمپکس میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 1984 میں ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے