English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

داڑھی کٹوا کر فرار ہونیوالا شیخ حسینہ کا ایک اور ساتھی گرفتار

ڈھاکا: بنگلا دیشی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا قریبی ساتھی سلمان فضل الرحمان اپنی داڑھی اور بال کٹوا کر طلباء کی نظروں سے فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کے صنعت اور سرمایہ کاری کے مشیر کے طور پر کام کرنے والے سلمان فضل الرحمان کو گزشتہ رات ساحل سمندر کے ساحل پر گرفتار کیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی سیکورٹی فورسز کو خبر ملی کہ سلمان نے اپنی شناخت تبدیل کر دی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے نگرانی بڑھادی اور کاررائیاں شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان نے اپنی داڑھی اور بال کٹوا دیے اور ایک ماہی گیر جیسا عکس اختیار کر لیا تاکہ کوئی پہچان نہ سکے اور فرار ہونے میں کامیابی حاصل ہوسکے۔ لیکن ان کی یہ سوچ کام نہیں آسکی اور گرفتار ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک میجر جنرل کو بھی ہوائی جہاز میں سوار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے