English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کارساز حادثہ: ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں نشے کا انکشاف، نیا مقدمہ درج

sent to jail on judicial remand

کارساز حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں ملزمہ نتاشا کے نشے میں ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس انکشاف کے بعد کیس میں مزید پیچیدگیاں سامنے آ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کارساز روڈ پر پیش آنے والے حادثے کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی ہے۔ رپورٹ کو ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ نے جاری کیا۔

جس میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ نتاشا نشے میں تھی۔ یورین رپورٹ میں میتھافیٹامائن آئس کے نشے کا پتا چلا ہے، جو کہ رپورٹ کے مطابق ایک خطرناک منشیات ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت نتاشا کے جسم میں نشے کے اثرات پائے گئے، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر وہ حادثے کا سبب بنی۔

مقدمہ درج کرلیا گیا :

ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اس کے خلاف منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر، ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمہ سے تفتیش کی اجازت طلب کی، جس پر عدالت نے جیل کے ضوابط کے مطابق تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

نتاشا اس وقت مرکزی مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے