English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں صدارتی انتخابات5 نومبر کو ہوں گے

القمر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونگے لیکن تیاریاں ابھی سے زوروں پر ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑینگے، اور ڈیموکریٹک پارٹی سے کملا ہیرس۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں، کیونکہ امریکا ایک عالمی طاقت ہے اور اس کے فیصلے پوری دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نژاد کمیونیٹی لیڈر اجے بھٹوریا نے بھارتی فلم ‘‘RRR’’ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ‘‘ناچو ناچو’’ کو کملا ہیرس کی انتخابی مہم کا حصہ بنادیا۔جس کا مقصد امریکا میں 4.4 ملین سے زاید بھارتی اور 6 ملین سے زیادہ جنوبی ایشیائی ووٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے۔گانے میں کملا ہیرس کو اپنی نامزدگی قبول کرتے ہوئے، زبان اور ثقافتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے، ہندی، پنجابی، تامل، تیلگو، گجراتی اوربنگالی میں ووٹروں کے ساتھ متحرک دکھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے