واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش ٹرمپ کی توثیق سے گریز کرنے لگے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جارج ڈبلیوبش اورنہ ہی ان کی اہلیہ ظاہرکریں گے کہ نومبر میں کس کو ووٹ دینا ہے۔ بش دورکے نائب صدرڈک چینی نے گزشتہ ہفتے کملا ہیرس کی حمایت کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی۔ ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی ہے جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں ۔
