English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیپکو واپڈ ڈویژن موروکا گرینڈ آپریشن ، 2و کنکشن منقطع

القمر

مورو(جسارت نیوز)سیپکو واپڈا ڈویژن مورو کے انجینئر کی جانب سے شہر میں گرینڈ آپریشن دو سو سے زائد بجلی کے ڈائریکٹ کنکشن منقطع ایک لاکہ ریکوری بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائیگا بجلی باقیدار بل کی ادائیگی کرین ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو تفصیلات کے مطابق سیپکو چیف سکھر کے حکم پر ایکسیئن سیپکو مورو ڈویژن اعجاز ڈیتھو نے بجلی باقیدارون بجلی چوروں کے خلاف قائم مقام ایس ڈی او رمضان کھوکھر لائن سپریڈنٹ عابد سیال میٹر انسپکٹر عاشق رانجھانی شفقت قریشی ابراہیم سولنگی وریام سولنگی رحمت اللہ خاصخیلی و دیگر کے ہمراہ شہر کے سیھڑ محلا دادو روڈ دادو بائی پاس و دیگر مقام پر گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دو سو سے زائد کنکشن منقطع کرتے ہوئے تاریں تحویل میں لے لی جبکہ بقایا ادا نہ کرنے والوں کے بھی کنکشن منقطع کیے اس موقع پر ایکسیئن سیپکو ڈویژن مورو اعجاز ڈیتھو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوروں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے مقدمات درج کروائے جائینگے شہریوں کو چاہیے کہ اپنے گھروں پر میٹر نصب کروائیں تاکہ مقدمات سے بچ سکیں جبکہ ان کا مزید کہنا تہا کہ بجلی باقیدار اپنے بجلی کے بل کی پیمنٹ کو یقینی بناکر اپنے کنکشن منقطع ہونے سے بچائیں اگر وقت پر بجلی کے بل ادا نہیں کیے گئے تو ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے