English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبے میں فوجی آپریشن نہیں کرنا چاہتے‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان

القمر

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ صوبے میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجگور میں سافٹ ٹارگٹ کے ذریعے مزدوروں کو قتل کیا گیا لیکن مزدوروں کے قتل سے کیسے بلوچستان آزاد ہوگا؟ بلوچ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور پڑھے لکھے بلوچ نوجوانوں کو ایندھن بنایا جا رہا ہے، سب کو پتا چلنا چاہیے کہ دہشت گرد کیسے لوگوں کو جھانسہ دے کر خودکش حملے کرواتے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عدیلہ بلوچ جیسے سیکڑوں بچے اور بچیاں دہشت گردوں کے کیمپ میں موجود ہیں لیکن عدیلہ بلوچ کا خودکش حملہ ترک کرکے قومی دھارے میں داخل ہونا ایک اہم پیش رفت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خودکش حملہ کرکے جانیں ضائع ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عدیلہ بلوچ کے والد کو جاتا ہے، جب اس کے والد کو میسج آیا کہ اس کی بچی دوبارہ گھر نہیں آئے گی تو اس نے جدوجہد کی اور واپس بلایا۔ تمام والدین عدیلہ بلوچ کے والد کی طرح بچوں سے رابطہ منقطع ہونے پر حکومتی نمائندوں سے رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے