English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، عوام کا احتجاج

القمر

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ مشتعل عوام نے ڈرائیور کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر کےقریب تیزرفتار واٹر ٹینکرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا۔ علاقہ مکینوں نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باعث کورنگی سے شارع فیصل جانے والا روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کون چھوڑتا ہے۔ علاقائی حدود میں ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بند ہے۔روزانہ کی بنیاد پر یہاں حادثات رونما ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے