English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذاکرت میں دائرہ کار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے،امریکا

القمر

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماوں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔ جے ایس شنکر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی، اور اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے