English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹانک، اکاؤنٹ آفس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، اہلکار جاں بحق

القمر

ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے اکاؤنٹ آفس جنوبی وزیرستان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس حکام نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام کے مطابق حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔واضح رہے کہ اگست میں ضلع ٹانک میں ہی ججز کے اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ نامعلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے